فلسطين كے شہر "نابلس" میں حافظ كل قرآن خواتين كی تجليل

IQNA

فلسطين كے شہر "نابلس" میں حافظ كل قرآن خواتين كی تجليل

13:19 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963678
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے شہر "نابلس" میں اس شہر كے مفتی "احمد شوباش" كی موجودگی میں حافظ كل قرآن خواتين كی تجليل كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "nablustv.net" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ روحانی تقريب نابلس شہر كے قرآنی سنٹر "بلاطۃ" كے تعاون سے منعقد كی گئی ہے۔
نابلس شہر كے مفتی "احمد شوباش" نے اپنی تقرير میں كہاہےكہ قرآن مجيد كو حفظ كرنا بہت زيادہ ضروری ہے اور قرآن مجيد كے مفاہيم كو درك كرنا اور ان پر عمل پيرا ہونا مسلمانوں كا اولين فريضہ ہے۔
تقريب كے آخر میں قرآن مجيد كو حفظ كرنے والی ۲۴ خواتين كی تجليل كی گئی اور انہیں "بلاطۃ" مركز كی طرف سے نفيس انعامات سے نوازا گيا۔
622522

نظرات بینندگان
captcha