كربلا میں "امام حسين(ع)" بستی كا قيام

IQNA

كربلا میں "امام حسين(ع)" بستی كا قيام

13:03 - July 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1964317
بين الاقوامی گروپ: زائرين امام حسين(ع) كو بہتر سہوليات فراہم كرنے كی خاطر كربلا كے علاقہ "الفريحہ" میں "امام حسين(ع)" كے نام سے ايك بستی كا قيام عمل میں لايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا ميونسل كمیٹی كے میڈيا كے ترجمان "ماجد ناجی" نےكہا ہے كہ یہ بستی كربلا و حلہ شارع پر بنائی گئی ہے جس پر اربوں عراقی دينار كی لاگت آئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ یہ بستی تقريباً ايك سال میں مكمل ہوئی ہے اور كل "رياض غريب" نے اس كا افتتاح كيا ہے۔
ماجد ناجی نے كہا كہ اس بستی میں ايك مسجد ہسپتال اور خيمے وغيرہ شامل ہیں۔
واضح رہے كہ اس قسم كی بستی اس سے قبل نجف و كربلا كے راہ پر بنائی گئی ہے جس سے زائرين مستفيد ہو رہے ہیں۔
623482

نظرات بینندگان
captcha