بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے "PRNewswire" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كونسل نےامريكہ كے تمام مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ اپنے حقوق كی خاطر كوئی دقيقہ فروگزاشت نہ كریں اور نيويارك میں اسلامی مركز كی تاسيس كے سلسلہ میں پوری جدوجہد كریں۔
واضح رہے كہ نيويارك كا كميشن ان دنوں فيصلہ سنانے والا ہے كہ كيا نيويارك میں اسلامی مركز قائم كيا جائے يا نہ كيا جائے ادھر اس مركز كے مخالفين نے اسلامی مركز كے نہ بنانے كے سلسلہ میں ایڑھی چوٹی كا زور لگا ركھا ہے۔
اسلامی كونسل كے ايك عہديدار "نہاد آواد' نے كہا ہے كہ امريكہ ايسے شرپسند كو لگام دے جو اس اسلامی مركز كی تاسيس كے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ اسلام كی بڑہتی ہوئی مقبوليت سے بوكھلا كر اسلامی مراكز كو روك رہا ہے۔
626059