ہالينڈ میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك قابل افسوس ہے

IQNA

ہالينڈ میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك قابل افسوس ہے

13:37 - August 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1967597
بين الاقوامی گروپ: لاھہ میں تركی سفير كے مذہبی مشير نے كہا ہے كہ ہالينڈ كی پارليمنٹ میں اسلام مخالف نمائندہ "گيرٹ وايلڈرز" كی سرگرمياں جن كے نتيجہ میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك روا ركھا جاتا ہے قابل افسوس ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Bulent Senay" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لاھہ میں مقيم تركی سفير كے مذہبی مشير نے كہا ہے كہ ہالينڈ كی پارليمنٹ میں اسلام مخالف نمائندہ وايلڈرز كی ويب سائٹ سے مسلمانوں كے خلاف زہراگلا جا رہا ہے جس سے ہالينڈ میں مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ حالات میں جب كہ ہالينڈ میں حكومت سازی كا مرحلہ شروع ہے اسلام كو موضوع بحث بنانا اور اس ملك كی پارليمنٹ میں ايك اسلام مخالف نمائندہ كا حاضر ہونا قابل افسوس ہے۔
626438

نظرات بینندگان
captcha