تركی میں خواتين كے مابين قرآن مجيد كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تركی میں خواتين كے مابين قرآن مجيد كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں كا انعقاد

19:03 - August 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1968657
قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كے شہر "Bursa" میں خواتين كے مابين قرآن مجيد كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارہ "Risalehaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے ۸ مختلف شہروں سے منتخب ہونے والی خواتين كے مابين قرآن مجيد كے یہ فائنل راؤنڈ كے مقابلے "Uludag" يونيورسٹی كے ہال میں منعقد ہوئے۔
ان مقابلوں كی روش كچھ اس انداز كی تھی كہ منصفين كی كمیٹی ہر شركت كرنے والی خاتون سے تين تين سوالات پوچھتی اور انہیں جواب دينے كے لئے ۵ منٹ كا ٹائم ديا جاتا يوں ان كے نمبر لگائے جاتے۔
واضح رہے كہ اس وقت تركی كے مختلف شہروں میں ۱۰ ہزار سے زائد خواتين كے پاس حفظ قرآن مجيد كی سند موجود ہے۔
627973

نظرات بینندگان
captcha