"رمضان ماہ قرآن" كے عنوان سے متحدہ عرب امارات میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

"رمضان ماہ قرآن" كے عنوان سے متحدہ عرب امارات میں سيمينار كا انعقاد

13:10 - August 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1974622
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں آج رمضان ماہ قرآن كے عنوان سے ايك سيمينار شروع ہو رہا ہے اور یہ سيمينار خواتين سے مخصوص ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں متحدہ عرب امارات كی خواتين شركت كریں گی۔
مصر كی علوم قرآن كی ماہر "بثينۃ الرفاعی" اس سيمينار میں ماہ رمضان كی فضيلت، ماہ رمضان میں نزول قرآن اور ماہ رمضان سے استفادہ كے موضوع پر خطاب كریں گی۔
632894


نظرات بینندگان
captcha