سعودی عرب كے شہر "العوامیہ" میں "علم تجويد و زبان عربی" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب كے شہر "العوامیہ" میں "علم تجويد و زبان عربی" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد

15:48 - August 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1981321
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر العوامیہ" میں "علم تجويد و زبان عربی" كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد كيا جا رہا ہے یہ نشست مسجد "عين الامام الحسين" میں منعقد كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی ادارے "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد "عين الحسين" كی كمیٹی كے تعاون سے اس علمی نشست كا اہتمام كيا جا رہا ہے۔
اس نشست میں شيعہ نشين علاقہ كی مشہور شخصيات شركت كریں گی۔
واضح رہے كہ گزشتہ شب بھی اس مسجد میں "تدبر در قرآن" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام كيا گيا تھا جس میں سعودی عرب كے محقق "علی آل موسی" نے خطاب كيا تھا۔
640331

نظرات بینندگان
captcha