قطر میں "قرآن كريم در آئينہ ہنر" كے عنوان سے ايك نمائشگاہ كا اہتمام

IQNA

قطر میں "قرآن كريم در آئينہ ہنر" كے عنوان سے ايك نمائشگاہ كا اہتمام

15:50 - August 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1981332
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے علاقہ "الھلال" میں "قرآن كريم در آئينہ ہنر" كے عنوان سے ايك نمائشگاہ كا اہتمام كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائشگاہ كا اہتمام ايرانی كونسل خانہ نے كيا ہے اور اس میں ايرانی خوش نويس "پہلوان زادہ" كے قرآنی آثار كو ركھا جائے گا۔
ايرانی كونسل خانہ كے انچارج "محمد مہدی احمدی" نے كہا ہے كہ دوحہ كيونكہ سن ۲۰۱۰ء كے لئے عالمی ثقافت كا دارالحكومت قرار ديا گيا ہے اس لئے قرآنی آثار كی نمائشگاہ كو یہاں لگايا جا رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس سلسلہ میں قطر كے وزير ثقافت و ہنر جناب "محمد بن عبدالعزيز الكواری" نے بھی تعاون كيا ہے۔
احمدی نے مزيد كہا كہ اس قسم كی نمائش سے فاسی و عربی زبانوں كے مابين رابطہ كو تقويت ملے گی۔
639450

نظرات بینندگان
captcha