بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی ادارہ "islam today" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائشگاہ میں ۱۴ویں اور ۱۵ویں صدی عيسوی كے قرآنی نسخہ جات ركھے گئے جنہیں انڈونيشيا، سوڈان اور اسپين وغيرہ سے اكھٹا كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اسلامی فن پارے، نجوم كے آلات، اسلامی سكہ جات اور دوسری اشياء بھی ركھی گئی ہیں۔
مركزی مسجد كے سربراہ "نويد بخش" نے كہا كہ اس نمائش كے ذريعہ اسلامی تاريخ و تمدن كو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔
اس نمائش كو تقريباً ۳ ہزار افراد نے ديكھا ہے۔
657784