فرانس گستاخ قرآن كريم عدالت كے كٹہرے میں

IQNA

فرانس گستاخ قرآن كريم عدالت كے كٹہرے میں

13:34 - October 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2008235
بين الاقوامی گروپ: قرآن كريم كے بعض صفحات كو آگ لگانے والے اسٹرسبورگ شہر كے فرانسيسی باشندہ كو نسل پرستی اور شدت پسندی كو ہوا دينے كی وجہ سے عدالت میں پيش كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نےفرانسيسی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسٹرسبورگ كی عدالت نے اپنے ايك بيانیے میں اس اقدام كی جواب دہی كے لئے اس شخص كو عدالت میں حاضر كرنے كی خبر دی ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ ديگر اديان كی اہانت اور نسل پرستی كو ہوا دينے اور لوگوں كے اذہان كو پريشان كرنے كی بنا پر یہ شخص اسٹرسبورگ كی عدالت میں حاضر ہو كر سوالات كے جواب دے گا۔
ياد رہے كہ اس شخص نے بيان اور تفكر كی آزادی كی آڑ میں قرآن كريم كے صفحات كو پھاڑنے پر مشتمل ايك ویڈيو "ويب ٹی وی" سائٹ پر نشر كی ہے۔
669343

نظرات بینندگان
captcha