بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نےفرانسيسی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسٹرسبورگ كی عدالت نے اپنے ايك بيانیے میں اس اقدام كی جواب دہی كے لئے اس شخص كو عدالت میں حاضر كرنے كی خبر دی ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ ديگر اديان كی اہانت اور نسل پرستی كو ہوا دينے اور لوگوں كے اذہان كو پريشان كرنے كی بنا پر یہ شخص اسٹرسبورگ كی عدالت میں حاضر ہو كر سوالات كے جواب دے گا۔
ياد رہے كہ اس شخص نے بيان اور تفكر كی آزادی كی آڑ میں قرآن كريم كے صفحات كو پھاڑنے پر مشتمل ايك ویڈيو "ويب ٹی وی" سائٹ پر نشر كی ہے۔
669343