ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں عالم اسلام كی بہترين سائٹس كا تعارف

IQNA

ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں عالم اسلام كی بہترين سائٹس كا تعارف

12:36 - October 09, 2010
خبر کا کوڈ: 2008994
ثقافتی گروپ: ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كے عہديداروں كی كوششوعں سے عالم اسلام كی بہترين سائٹس كا تعارف كروايا جا رہا ہے۔
ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی نمائش كے شعبہ بين الاقوامی امور كے انچارج نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ خبررساۡں ايجنسی ايكنا كے تعاون سے عالم اسلام كی بہترين سائٹس كا تعارف كروانے كے لئے تياری كر لی گئی ہے۔
مہدی سالم نے مزيد كہا كہ میڈيا كے ميدان كے ماہرين نے بھی ان سائٹس كا تعارف كروانے كے لئے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی سے تعاون كيا ہے اور پانچ براعظموں كی بہترين سائٹس كا انتخاب كيا گيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالم اسلام كی بہترين سائٹس كے ایڈرسيز كو بروشر كی صورت میں تيار كيا گيا ہے جسے نمائش كے آخری دن لوگوں كے درميان تقسيم كيا جائے گا۔
670594

نظرات بینندگان
captcha