امريكہ میں 'قرآن اور دين اسلام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

امريكہ میں 'قرآن اور دين اسلام" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:10 - October 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2013509
ثقافتی گروپ: امريكی رياست "ايلينيا" میں ۲۴ اكتوبر كو قرآن كريم اور دين اسلام كی تعليمات اور احكام سے آگاہی كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "rosaonline" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی رياست "ايلينيا" كے كليسا "First United Methodist" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد قرآن كريم كو آگ لگانے والے گستاخ امريكی پادری كے اقدام كی مذمت كرنا ہے۔
امريكی رياست "ايلينيا" كےكليسا كے پادری "دين شاپلی" نےاس بارے میں كہا ہے كہ بعض مسلمان اور عيسائی قائدين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں دين اسلام كے بارے میں پيش ہونے والے سوالات كا جواب ديا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كليسا نے دين اسلام كی تعليمات كوبہتر سمجھنے اور امريكہ میں قرآن جلانے كے اقدام كے رد عمل كے طور پر "قرآن كو نہ جلاؤ" بلكہ اسے پڑہو اور سيكھو" كے عنوان سے ايك پروگرام شروع كيا ہوا ہے جس میں امريكی رياست ايلينيا كے لوگوں كو قرآن كريم كو سمجھنے اور تلاوت كرنے كی ترغيب دلائی گئی ہے۔
675365

نظرات بینندگان
captcha