جنوبی افريقہ میں "بين الاقوامی طلباء ڈے" نامی نمائش كا انعقاد

IQNA

جنوبی افريقہ میں "بين الاقوامی طلباء ڈے" نامی نمائش كا انعقاد

15:03 - October 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2015241
ثقافتی گروپ: جنوبی افريقہ میں "بين الاقوامی طلباء ڈے" كے عنوان سے ايك نمائش لگائی گئی ہے جس میں اس ملك میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر نے بھرپور شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق پروٹوريا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اس دن كی مناسب سے ايك ثقافتی آرٹ نمائش كے انعقاد كا اقدام كيا ہے۔
اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی انقلاب ايران كے بعد اس ملك كے ثقافتی اور علمی نماياں كارناموں كا تعارف كروانے كے لئے اور ثقافتی امور میں شركت كرنے والے ايرانی طلباء كی حمايت كرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے اسٹال پر ہينڈی كرافٹس اور ديگر فن پاروں كے آثار كو ركھا گيا ہے۔
پروٹوريا يونيورسٹی كی سربراہ نے ايران كے اسٹال كا وزٹ كيا ہے اور انہیں زولو زبان میں كتاب كلمات قصار امام خمينی(رح) ہماری نظر میں ايران نامی كتاب، تمدن كے سات رخ نامی فلم وغيرہ عطا كیے گئے ہیں۔
اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر نے ۹ اكتوبر سے اس نمائش میں اپنی ثقافتی اور آرٹ كے آثار كو پيش كيا ہوا ہے۔
676400
نظرات بینندگان
captcha