بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IIDR"سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ايك روزہ سيمينار میں سورہ نمل كے مختلف پہلووں اور اس سورہ میں بيان ہونے والی بحثوں كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس سيمينار میں قرآن پر ايمان لانے والوں اور قرآن كريم كو اس دنيا اور آخرت كے حقائق كا رہنما جاننے والوں اور قرآن كريم اور آخرت پر ايمان لانے والوں كے حالات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اسی طرح اس سيمينار میں حضرت موسی(ع) اور فرعون، حضرت سليمان اور ملكہ سبا، قوم ثمود اور قوم لوط كی داستانوں كے پيغاموں اور پہلووں كا جائزہ ليا جائے گا كہ جن كے بارے میں اس سورہ میں اشارہ كيا گيا ہے۔
678169