بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی سنٹر برائے اسلامی مخطوطات كے سربراہ مہدی خواجہ پيری نے دارالحديث انسٹیٹيوٹ میں اسلامی مخطوطات كی بين الاقوامی نمائش كی مناسبت سے منعقدہ افتتاحی تقريب میں اپنے خيالات كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہندوستان كا شمار عظيم ترين اسلامی ثقافت و تمدن كےمراكز اوراڈوں میں ہوتا ہے اس برصغير پر ۸۰۰ سال تك مسلمانوں كی حكومت رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی حكومت كے دوران بہت سے بزرگ دين علماء اور محدثين وہاں پہ قيام پذير ہوئے دو قسم كی عمدہ سرگرميوں میں مشغول رہے جن میں ايك اسلامی مراكز كی داغ بيل اور سنگ بنياد اور دوسری تحرير كتب۔
679414