برونائی كی وزارت تعليم كے قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

برونائی كی وزارت تعليم كے قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی قدردانی

10:38 - October 24, 2010
خبر کا کوڈ: 2018416
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۲۲ اكتوبر كو برونائی كی وزارت تعليم كے قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كے لئے تقسيم انعامات كی تقريب منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز سائٹ "RTB" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس وزارت خانے كے كاركنوں خواتين و حضرات كے لئے یہ مقابلے منعقد ہوئے تھے جن میں ہر گروپ میں سے ۴ افراد فائنل راؤنڈ میں پہنچے تھے۔
اس ہفتہ میں مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں تين افراد نے پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كی ہے جنہیں ۲۲ اكتوبر كو انعامات سے نوازا گيا ہے۔
برونائی كے وزير تعليم كے قائم مقام كی جانب سے پہلی پوزيشن حاصل كرنےوالے افراد كو حج عمرہ كا ٹكٹ عطا كيا گيا ہے۔
679953

نظرات بینندگان
captcha