تركی میں اسلامی طب كی تاريخ كے موضوع پر سيمينار كا آغاز

IQNA

تركی میں اسلامی طب كی تاريخ كے موضوع پر سيمينار كا آغاز

17:13 - October 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2021319
ثقافتی گروپ: تركی كی استنبول يونيورسٹی میں ۲۶ اكتوبر كو "بين الاقوامی انجمن اسلامی طب كی تاريخ" كے پانچویں سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے HABERLER كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے سيكرٹری كے مشير "نيل ساری" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی طب كے ميدان كے ميدان میں كی جانے والی ريسرچ كی حمايت كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كے بہت سےممالك میں اسلامی طب سے مربوط خطی ماخذ موجود ہیں ليكن ان دستاويزات كو منظم نہ كرنے كی وجہ سے محققين ان ماخذ سے استفادہ كرنے سے محروم ہیں۔
نيل ساری نے كہا كہ اس وقت ہمیں دقيق معلوم نہیں ہے كہ یہ خطی ماخذ دنيا كے كس ملك اور كونسی لائبريريوں میں موجود ہیں لہذا ان ماخذ كی جگہوں كو معلوم كرنے كے لئے اس سيمينار كا اہتمام كيا گيا ہے۔
683496

نظرات بینندگان
captcha