ميچگن يونيورسٹی میں قرآن كريم كا جائزہ لينے كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

ميچگن يونيورسٹی میں قرآن كريم كا جائزہ لينے كے موضوع پر نشست كا اہتمام

15:16 - October 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2022178
قرآنی سرگرمياں گروپ: امريكہ كی ميچگن يونيورسٹی كی لائبريری میں ۲۷ اكتوبر كو قرآن كريم كاجائزہ لينے كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Lansing State Journal سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علاقہ "سوت ہريسن میں واقع اسلامی سنٹر كے نزديك اس ۱۱ ستمبر كو ايك آدھے جلے ہوئے قرآن كريم كے كشف ہونے كے بعد اس يونيورسٹی كے عہديداروں اس نشست كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے۔
ميچگن يونيورسٹی كی انجمن اسلامی مطالعات كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نشست میں اسلام، عيسائيت اور یہوديت كے پيروكاروں نے شركت كرتے ہوئے اسلام اور قرآن كريم كا جائزہ ليا ہے۔
اس كے علاوہ اس نشست میں آسمانی كتب كے تطبيقی مطالعے اور ان تين توحيدی اديان كے درميان مشتركہ اور اختلافی مسائل كا جائزہ ليا ہے۔
683842

نظرات بینندگان
captcha