الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس میں كويت كے سفير "ناصر المزين" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ روس میں ديگر اديان كے پيروكاروں كی طرح مسلمان بھی سماجی آزادی كی نعمت سے بہرہ مند ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روسی حكومت مختلف اديان كے پيروكاروں كو درپيش مشكلات كے خاتمے كے لئے پر عزم ہے تاكہ وہ آزادی كے ساتھ اپنے مذہبی اعمال كو انجام دے سكیں۔
روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ "راويل گاين الدين" اور نوگينسگ شہر كے مٹر "ولادمير لاپٹوف" بھی اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں موجود تھے۔
684949