حضرت علی اصغر علیہ السلام كی ياد میں منعقدہ عالمی كانفرنس میں آرٹ شاہكاروں كے ارسال كی دعوت

IQNA

حضرت علی اصغر علیہ السلام كی ياد میں منعقدہ عالمی كانفرنس میں آرٹ شاہكاروں كے ارسال كی دعوت

13:18 - November 01, 2010
خبر کا کوڈ: 2023501
ثقافتی گروپ: حضرت علی اصغر(ع) كی ياد كی عالمی اسمبلی كے آرٹ اور ثقافتی كمیٹی كی جانب سے حضرت علی اصغر(ع) كے مقام و منزلت كی ياد منانے والی عالمی كانفرنس میں آرٹ فن پاروں كے ارسال كی دعوت دی گئی ہے۔
حضرت علی اصغر(ع) كی ياد نامی كانفرنس كی آرٹ ثقافتی كمیٹی كے سربراہ "پرويز اسكندر پور خرمی" نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتےہوئے كہا ہے كہ حضرت علی اصغر(ع) كی ياد منانے كے عنوان سے امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے ايام میں مشہد مقدس میں ايك كانفرنس منعقد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عاشورا اور كربلا كے مضامين كی وضاحت كرنے اور موثر ترين اور جاويدانی ثقافتی يعنی آرٹ كی اہميت كے پيش نظر حضرت علی اصغر(ع) عالمی كانفرنس كی ثقافتی كمیٹی نے آرٹ كے مختلف شعبوں میں شاہكاروں كو ارسال كرنے كی دعوت دی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس كمیٹی نے ابھی تك بروشر اور پوسٹر شائع اور سائٹ كے افتتاح كے ذريعے ان فن پاروں كو ارسال كرنے كی دعوت دی ہے۔
683122

نظرات بینندگان
captcha