بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نجف اشرف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين قبانچی نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے بغداد میں سيدۃ النجاۃ كليسا پر حملے كی شديد مذمت كرتے ہوئے دہشت گردی كا نشانہ بننے والے افراد كے لواحقين سے اظہار ہمدردی كيا۔
القبانچی ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق امام جمعہ نے حكومت سے مطالبہ كيا كہ عيسائيوں سميت تمام عراقی شہريوں كی حفاظت كو يقينی بنايا جائے اور سيدۃ النجاۃ كليسا پر حملے اور يرغماليوں كو رہا كروانے میں ناكامی عراقی سيكيورٹی فورسز كی ناكامی و كمزوری كی دليل ہے۔
نماز جمعہ كے خطبات كے دوران سيد صدر الدين قبانچی نے امام محمد تقی كے يوم شہادت كی مناسبت سے تمام مومنين كی خدمت میں تعزيت پيش كی۔
. 689239