مساجد میں ہر شب تفسير قرآن كی نشست ہونا چاہیے، حجۃ الاسلام و المسلمين محسن قرائتی

IQNA

مساجد میں ہر شب تفسير قرآن كی نشست ہونا چاہیے، حجۃ الاسلام و المسلمين محسن قرائتی

11:18 - November 06, 2010
خبر کا کوڈ: 2026146
قرآنی سرگرمياں گروپ: حجۃ الاسلام وا لملسمين محسن قرائتی نے كہا ہے كہ مساجد میں ہرشب تفسير قرآن كی نشست ہونا چاہیے كيونكہ آيات كے مفاہيم ايسے انمول خزانوں سے بھرے ہوئے ہیں جن سے عوام كو آشنا كرنا نہايت ضروری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمين محسن قرائتی نے گذشتہ روز صوبہ البرز كے شہداء كی ياد میں منعقدہ تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد میں ايسے اعلی و ارفع مفاہيم پوشيدہ ہیں جن كی تعليم دينا بہت ضروری ہے اور اس سلسلہ كو آگے بڑھانے كے لیے مساجد میں ہرشب تفسير قرآن كی محفل منعقد ہونا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ ہم نے قرآن مجيد كو صرف مجالس ترحيم تك محدود كرديا ہے اور قرآن مجيد كو مروجہ طريقے سے پڑھنا نہ واجب ہے نہ مستحب بلكہ یہ ايك عادت ہے جو ہمارے یہاں رائج ہوگئی ہے اور اس عادت سے چھٹكارہ پانے كے لیے ہر شب مساجد میں تفسير قرآن كی محفل منعقد ہونا ضروری ہے۔
689260
نظرات بینندگان
captcha