مراكش میں مسلمان اقليتوں كی مركزی ايجوكيشنل كمیٹی كا اجلاس

IQNA

مراكش میں مسلمان اقليتوں كی مركزی ايجوكيشنل كمیٹی كا اجلاس

11:49 - November 10, 2010
خبر کا کوڈ: 2029308
بين الاقوامی گروپ: مسلمان اقليتوں كی مركزی ايجوكيشنل كمیٹی كا اجلاس گذشتہ روز مراكش كے دارالحكومت رباط میں آئيسسكو كے مركزی دفتر میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان اقليتوں كی مركزی ايجوكيشنل كمیٹی كا گيارہواں سالانہ اجلاس گذشتہ روز مراكش كے دارالحكومت رباط میں منعقد ہوا۔ تفصيلات كے مطابق اجلاس كا آغاز آئيسسكو كے سربراہ عبدالعزيز عثمان التويجيری كے پيغام سے ہوا جو ہادی عزيز زادہ نے پڑھ كر سنايا۔
عثمان التويجيری نے اپنے پيغام میں شركاء سے اپيل كی كہ چونكہ مركزی ايجوكيشنل كونسل كا اجلاس مسلمان اقليتوں كی تنظيموں اور تعليمی مراكز كے اجلاس سے قبل منعقد ہورہا ہے اس لیے اس اجلاس میں تدوين ہونے والے منصوبوں كو اپنے ممالك میں بہترين طريقے سے اجراء كریں۔
انہوں نے آئيسسكو كی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ تعليمی و ثقافتی منصوبوں كو مسلمان اقليت والے ممالك میں جامہ عمل پہنانے كے لیے آئيسسكو كا پہلا اجلاس ۱۹۹۳ میں منعقد ہوا اور اس كے بعد یہ سلسلہ بلجيم اور اسپين میں بھی جاری رہا۔
692184
نظرات بینندگان
captcha