بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم انسٹی ٹيوٹ ناصریہ كے سربراہ رعد عدنان نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ قرآن مجيد كہ مذكورہ نمائش ناصریہ شہریہ كی معروف جامع مسجد "عباس الخويبراوی" میں منعقد ہوگی۔
نمائش میں شركت كے لیے صوبہ ذی قار كے تمام ناشرين كو دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے كہا كہ صوبہ ذی قار كے ناشرين نمائش میں قرآن مجيد، قرآنی موضوعات پر شائع شدہ كتب، جرائد مجلات كے علاوہ سال بھر قرآن كے بارے میں انجام دی جانے والی سرگرميوں پر مشتمل تصاوير بھی پيش كریں گے۔
رعد عنان نے مزيد كہا كہ قرآن كريم انسٹی ٹيوٹ ناصریہ كی جانب سے نمائش میں بھرپور شركت كی جائے گی اور انسٹی ٹيوٹ كا مامانہ جريدہ اور تعليمی كتب بھی نمائش كے لیے پيش كی جائیں گی۔
691983