بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شيخ الازہر احمد الطيب نے امريكہ اور يورپ میں الازہر يونيورسٹی كی برانچز كے افتتاح كے بارے میں بتاتے ہوئے كہا كہ الازہر كے ان شعبوں كا مقصد اسلامی اقدار اور نظريات كا فروغ اور مغربی ممالك میں موجود غير مسلم افراد كو اسلامی احكام سے آشنا كرنا ہے۔
خبررساں ويب سائٹ محطۃ مصر كی رپورٹ كے مطابق شيخ الحمد الطيب نے قاہرہ میں الازہر يونيورسٹی كے انٹرنيشنل سيكشن طلباء كے اعزاز میں منعقدہ تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اعتدال و ميانہ روی، شدت پسندی و دہشت گردی سے دوری اور امت مسلمہ كے درميان اتحاد و وحدت كا فروغ الازہر يونيورسٹی كے رہنما اصول ہیں ۔
696171