امت مسلمہ كی تمام مشكلات كا سرچشمہ عالمی استكباری طاقتیں ہیں، علامہ عفيف نابلسی

IQNA

امت مسلمہ كی تمام مشكلات كا سرچشمہ عالمی استكباری طاقتیں ہیں، علامہ عفيف نابلسی

14:57 - November 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2033365
بين الاقوامی گروپ: ھيئت علمائے جبل عامل كے سربراہ علامہ عفيف نابلسی نے عيدالاضحی كے پيغام میں امت مسلمہ كی تمام مشكلات اور اختلافات كا سرچشمہ استكباری طاقتوں كو قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ھيئت علمائے جبل عامل كے سربراہ علامہ نابلسی نے ايك بيان میں عيد الاضحی كی مناسبت سے امت مسلمہ كو مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ امت مسلمہ كے درميان پائے جانے والے اختلافات، عدم استحكام ، فتنے اور فرقہ واريت وغيرہ استكباری طاقتوں كی مداخلت كا نتيجہ ہیں
لبنانی اخبار الانتقاد كی رپورٹ كے مطابق علامہ نابلسی نے بيان میں لبنانی عوام سے اپيل كی ہے كہ كسی بھی صورت میں فرقہ واريت، علاقائيت، اور پارٹی بازی كو ملك پر مسلط نہ ہونے دیں۔ انہوں نے كہا كہ یہ حقيقت ہميشہ مدنظر رہے كہ اسرائيل نے لبنان كی جڑوں كو كھوكھلا كرنے كی قسم كھائی ہوئی ہے وہ كسی بھی صورت میں ملك كو پر امن نہیں ديكھ سكتا۔
696013
نظرات بینندگان
captcha