بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تحريف شدہ قرآن مجيد میں جہاد، شراب كی حرمت اور بنی اسرائيل كے بارے میں موجود آيات قرآن میں شامل نہیں تھیں۔ وزارت اوقاف اور مصری پوليس نے اس قسم كے تقريبا چار ہزار نسخے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے ان نسخوں پر وزارت اوقاف يا ديگر اداروں كی جانب سے كوئی اجازت نامہ بحی موجود نہیں تھا ليكن اس كے باوجود مختلف بك اسٹالز پر تقسيم ہورہے تھے۔ وزارت اوقاف كی جانب سے تفتيش كے نتيجہ میں ان نسخوں میں موجود املائی غلطياں اور تحريف سامنے آئی تو وزارت اوقاف اور پوليس كی جانب سے فوری طور پر تمام نسخے ضبط كرلیے گئے۔
مصری پوليس نے كہا ہے كہ ضبط شدہ قرآن مجيد مصر میں طبع نہیں ہوا بلكہ غير قانونی طور پر تحريف شدہ قرآن مجيد كے نسخے مصر میں لائے گئےہیں۔
701681