بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بدھ اور جمعہ كے دن تاريخ اسلام كے بارے میں منعقد ہونے والی تجزياتی نشستوں سے بليجيم كی معروف مسلمان شخصيت اور اسلامی علوم كے ماہر شيخ صباحی خطاب كریں گے۔
اسلامك ايونٹس ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق تجزياتی نشستوں كے دوران آغاز نبوت، ختم نبوت، مشركين اور دشمنوں كے خلاف جنگ، كيفيت آغاز رسالت، معراج، قبلہ كی تبديلی، سيرت طيبہ اور غير مسلموں كے ساتھ رسول اكرم (ص) كا برتاؤ وغيرہ كے بارے میں گفتگو ہوگی۔
تاريخ اسلام كے بارے میں مذكورہ نشستوں كے علاوہ مسجد التوبہ میں ہر ہفتے عربی زبان كی تعليم كا انتظام بھی كيا گيا ہے۔
703642