بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنيوا شہر میں واقع اہل البيت اسلامی سنٹر میں ہر شب جمعہ كو مقامی وقت كے مطابق ٹھيك آٹھ بجے دعائے كميل كی تلاوت كی جائے گی۔ تفصيلات كے مطابق اہل البيت اسلامی سنٹر نے حال ہی میں اعلان كيا ہے كہ ہر شب جمعہ دعائے كميل كی تلاوت كے علاوہ پانچ سال سے بڑے بچوں كے لیے تعليم قرآن اور اسلامی احكام سكھانے كے لیے خصوصی كلاسز كا انعقاد بھی كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ اہل البيت اسلامی سنٹر كا قيام ۱۹۹۲ میں عمل آيا۔ جنيوا میں مقيم شيعہ مسلمانوں كی جانب سے اس تنظيم كے قيام كا مقصد سوئیٹزر لينڈ میں مقيم مسلمانوں كے درميان اسلامی تعليمات كی ترويج اور مختلف اديان و مذاہب كے پيروكاروں كے درميان رواداری كا فروغ ہے۔
706807