بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجسنی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كے معروفعالم دين آيت اللہ سيد محسن حجت كابلی نے كہا ہے كہ محرم الحرام وہ عظيم مہينہ ہے جس میں اسلامی تعليمات كو بڑے پيمانے پر فروغ ديكر اسلام دشمن عناصر كی سازشوں كو ناكام بنايا جاسكتا ہے۔
خبررساں ايجنسی صدائے افغان كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے كہا كہ اس انتہائی كم وقتسے بہت زيادہ استفادہ كيا جاسكتا ہے ليكن عزاداری كا انداز ايسا نہ ہو جس كی وجہ سے دشمن كو اپنے مذموم مقاصد كو حاصل كرنے كا موقعہ ملے۔
آيت اللہ حجت كابلی نے كہا كہ امام حسين اور انكی عزاداری صرف اہل تشيع سے مخصوص نہیں ہے بلكہ یہ تمام مسلمانوں كی مشتركہ ميراث ہے اور ہم ہر سال كابل كے امام بارگاہوں میں ہزاروں كی تعداد میں اہل سنت كو شريك ديكھتے ہیں۔
709022