اہم معاشرتی مسائل كا حل قرآنی تعاليم میں پوشيدہ ہے

IQNA

اہم معاشرتی مسائل كا حل قرآنی تعاليم میں پوشيدہ ہے

17:56 - December 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2048548
بين الاقوامی گروپ: لكھنوء میں منعقد ہونے والے " قرآن كريم كی روشنی میں امن، اتحاد اور مساوات" سيمينار میں كہا گيا ہے كہ معاشرے كے اہم مسائل كا حل قرآنی تعاليم كے ذريعہ ہی ممكن ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بھارتی رياست يوپی كے مركزی شہر لكھنوء میں القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام "قرآن مجيد كی روشنی میں امن، اتحاد اور مساوات" كے موضوع پر سيمينار ہوا۔ سيمينار میں مختلف مكاتب فكركے عملاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ركھنے والے افراد نے شركت كی۔
سيمينار كی صدارت معروف عالم دين محمد فاروق كررہے تھے انہوں نے اپنے صدارتی خطاب كے دوران كہا كہ آج ہمارا معاشرہ جہالت، غربت اور دہشت گردی جيسے مسائل سے دست گريباں ہے اور یہ تمام مسائل انسانی اقدار كو نابود كرہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ انسانی ضمير خواب غفلت میں مبتلا ہے اور اسے بيدار كرنے كے لیے قرآنی تعليمات كا سہارا لينے كی ضرورت ہے۔
712297
نظرات بینندگان
captcha