بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور كويت كے سربراہ عادل الفلاح نے كہا ہے كہ وزارت اوقاف كے شعبہ قرآن كريم كے زير اہتمام حفظ اور تعليم قرآن كريم كے بارے میں ہونے والی اس پہلی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد ۱۹ دسمبر كو كويت كی جامع مسجد میں كيا جائے گا۔
كويتی اخبار الانباء كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں وزارت اوقاف و اموراسلامی كويت كے عہدے داروں كے علاوہ مختلف قرآن سنٹرز كے سربراہ شريك ہوں گے۔
عادل الفلاح نے بتايا كہ كانفرنس میں دنيائے اسلام كے نامور قاری قرآن اور حفظ و قرآئت میں نماياں مقام پانے والے طلباء بھی شريك ہوں گے۔
مذكورہ رپورٹ كے مطابق اس بين الاقوامی كانفرنس كے انعقاد میں مختلف قرآنی انسٹی ٹيوٹ اور قرآنی ادارے شركت كرہے ہیں اور اس ايك روزہ كانفرنس كے دوران مختلف قرآنی موضوعات كے بارے میں تبادلہ خيال بھی ہوگا۔
713221