برطانوی مسلمانوں كی صورت حال كا جائزہ لينے كے لیے بيروت میں اجلاس

IQNA

برطانوی مسلمانوں كی صورت حال كا جائزہ لينے كے لیے بيروت میں اجلاس

15:23 - December 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2049140
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز بيروت يونيورسٹی میں منعقد ہونے والے ايك اجلاس میں برطانیہ میں مقيم مسلمانوں كے مسائل اور مشكلات كا جائزہ ليا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانوی مسلمانوں كو درپيش مشكلات اور مسائل كا جائزہ لينے كے لیے منعقد ہونے والے اجلاس میں لبنان میں تعينات برطانوی سفير فرانسيس ميری گے سميت يونيورسٹی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے اساتيد اور طلباء نے شركت كی۔
Iloubnan ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق "برطانیہ میں اسلام" كے عنوان سے اجلاس میں ايك دستاويزی فلم بھی دكھائی گئی جس میں برطانوی مسلمانوں كے انٹرويو اور تصاوير شامل تھیں۔
فلم میں مسلمانوں نے اپنی مشكلات اور ان كے راہ حل كے بارے میں گفتگو كی اور ملكی ترقی میں مسلمانوں كے كردار پر روشنی ڈالی۔ دستاويزی فلم میں برطانوی حكومت كی طرف سے اسلام اور مغرب كے بارے میں موجود غلط فہميوں كو دور كرنے كے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات كا تذكرہ بھی موجود تھا۔
713821
نظرات بینندگان
captcha