بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجلس تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے كہا ہے كہ حج اسلامی يونيورسلائزيشن كا عملی مظاہرہ ہے۔ حج اور گلوبلائزيشن كے موضوع پر عنقريب منعقد ہونے والی كانفرنس كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے انہوں نے كہا گلوبلائزيشن ايك ناقص جغرافيائی نظریہ ہے اور اس كے مقابلے میں اسلام عالمگيريت كا عملی نمونہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ گلوبلائزيشن ايك مخصوص كلچر كو پوری دنيا پر مسلط كرنےكی كوشش ہے جسے وہ لوگ دين قوميت ثقافت وغيرہ سے بالاتر بناكر پيش كرنے كی كوشش كررہے ہیں اسی لیے بعض افراد نے گلوبلائزيشن كو امريكائزيشن قرار دياہے۔
انہوں نے كہا كہ مغربی گلوبلائزيشن كے مقابلے میں اسلامی گلوبلائزيشن نام كی كوئی چيز نہیں ہے كيونكہ ہم كسی پر زبردستی اسلام مسلط نہیں كرنا چاہتے كيونكہ لااكراہ فی الدين۔ اسلام شروع ہی سے ايك عالمگير دين تھا اور قيامت تك رہے گا۔
715857