اجتہاد اور تجدد كے موضوع پر اردن میں اجلاس ، آيت اللہ تسخيری خصوصی شركت

IQNA

اجتہاد اور تجدد كے موضوع پر اردن میں اجلاس ، آيت اللہ تسخيری خصوصی شركت

14:46 - December 22, 2010
خبر کا کوڈ: 2051796
بين الاقوامی گروپ: اردن كے دار الحكومت امان میں اجتہاد اور تجدد كے موضوع پر بين الاقوامی اجلاس ۲۲ اور۲۳ دسمبر كو منعقد ہوگا جس میں آيت اللہ تسخيری بھی شركت كریں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آئسسكو كے زير اہتمام اردن كے دار الحكومت امان میں اجتہاد اور تجدد كے موضوع پر ايك اجلاس ۲۲ اور ۲۳ دسمبر كو منعقد ہوگا جس میں دنيا بھر سے مختلف دانشور شريك ہونگے۔
مجلس تقريب مذاہب اسلامی كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اردن كے دارالحكومت امان میں میں آئيسسكو كے زيراہتمام منعقد ہونے والے اجلاس میں اجتہاد اور تجدد كے بنيادی نظريات، اسلامی معاشروں كی ترقی میں اجتہاد اور تجدد كے اثرات، ثقافتی مسائل میں اجتہاد كے عملی اثرات جيسے موضوعات كے بارے میںگفتگو كی جائے گی۔
آئسسكو كے سيكرٹری جنرل التويجيری كی دعوت پر بلائے جانے والے اجلاس میں ايران سے آيت اللہ تسخيری سميت متعدد دانشور شركت كریں گے۔
715278

نظرات بینندگان
captcha