بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت اوقات سعودیہ عربیہ كے زير اہتمام حفظ و قرآئت اور تفسير قرآن كے ۳۲ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد پہلی مرتبہ مسجد الحرام میں ہورہا ہے۔
روزنامہ الاقتصادیہ كی رپورٹ كے مطابق مقابلوں كا انعقاد كرنے والے كمیٹی كے سربراہ منصور بن محمد السميح نے بتايا كہ مقابلوں كے انعقاد كے تمام انتظامات مكمل ہوچكے ہیں اور دنيا بھر كے مختلف نمائندے مقابلے میں شركت كے لیے مكہ پہنچ چكے ہیں۔
منصور بن محمد السميح نے مقابلوں كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے پانچ مختلف سطحوں میں منعقد ہونگے اور ان مقابلوں كا مقصد اسلامی ممالك كے مختلف نوجوانوں مٰں براداری اور اخوت كی فضا برقرار كرنا ہے۔
انہوں نے مقابلوں كے انعقاد كا ايك مقصد یہ بيان كيا كہ اس طريقہ سے نوجوان مسلمانوں كے درميان حفظ قرآن كے ساتھ ساتھ قرآنی آيات میں غور و فكر كی بھی فروغ ديا جاسكتا ہے۔
717617