ايشيائی امن رضاكاروں كا كاروان شام كی بندرگاہ لاذقیہ سے مصر روانہ

IQNA

ايشيائی امن رضاكاروں كا كاروان شام كی بندرگاہ لاذقیہ سے مصر روانہ

23:34 - December 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2053740
بين الاقوامی گروپ: ايشيائی امن رضاكاروں كا كاروان غزہ كے محصورين كے لیے انسانی ہمدردی كے تحت بھيجی جانے والی امداد لے كر آج شام كی بندرگاہ لاذقیہ سے مصر كی بندرگاہ العريش كے لیے روانہ ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايشائی رضاكاروں كا كارواں جمعہ كے دن لاذقیہ پورٹ كے ذريعہ دمشق پہنچا جہاں شامی عوام نے ان كا بھرپور استقبال كيا اور غزہ كے غير قانونی محاصرے كے خلاف كاروان آزادی كی كوششوں كی حمايت كی۔
بحرينی اخبار الدستور كی رپورٹ كے مطابق انجمن ملی فلسطين كی خصوصی كمیٹی كے سربراہ خالد عبد الحميد نے كاروان آزادی كے سفر كے اگلے مرحلے كے بارے میں بتاتے ہوئے كہا كہ ۱۷۰ رضا كاروں كے پاسپورٹ مصری سفارت خانے كے حوالے كیے جاچكے ہیں اور ويزا ملتے ہی كاروان العريش پورٹ كی جانب روانہ ہوجائے گا۔ انہوں نے كہا كہ ان ۱۷۰ افراد میں مزيد ۳۰ شامی شہرويوں كا اضافہ كيا جائے گا جو ان رضا كاروں كے ساتھ غزہ جائیں گے۔ يا د رہے كہ كارواں آزادی میں ۲۰ ايشيائی ممالك كے ۱۵۰ سے زائد نمائندے شريك ہیں۔
718547
نظرات بینندگان
captcha