مسلم طلباء امام رضا علیہ السلام كے مہمان

IQNA

مسلم طلباء امام رضا علیہ السلام كے مہمان

21:33 - January 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2063110
قرآنی سرگرمياں گروپ: مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والے طلباء گذشتہ روز امام رضا علیہ السلام كے مہمان بنے اور امام كے دسترخوان پر دوپہر كا كھانا كھايا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك طلباء گذشتہ روز امام رضا علیہ السلام كے دستر خوان پر مہمان بنے اور دوپہر كا كھانا امام كے دستر خوان پر كھايا۔اس موقعہ مسلمان طلباء كے ايك وفد نے حرم امام رضا علیہ السلام كے حرم كے متولی آيت اللہ عباس واعظ طبسی كے ساتھ ملاقات بھی كی۔
مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلے گذشتہ روز مشہد میں شروع ہوئے اور حفظ و قرائت كے مختلف مقابلوں منعقد ہوئے اور آج بھی سارا دن یہ سلسلہ جاری رہا۔ اسی دوران آج مختلف موضوعات پر خصوصی نشستوں كا انعقاد بھی ہوا جس میں حجۃ الاسلام و المسلمين حميد محمدی اور محمد باقر خرمشاد نے خطاب كيا۔
ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے یہ مقابلے ہر دوسال بعد منعقد ہوتے ہیں۔
727959

نظرات بینندگان
captcha