بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كی سالانہ كانفرنس میں علوم قرآن سے متعلقہ تاريخی ، فقہی اور ديگر موضوعات پر كتابیں پيش كی گئیں۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس عالمی كانفرنس میں ۷۰ مقالے انگريزی، ۱۴۰ مقالے عربی اور ۳۳مقالے مالائی زبان میں منتخب كیے گئے۔ كانفرنس میں ۳۰۰ سے زائد مقالات موصول ہوئے تھے۔
تفسير و اعجاز قرآن، ٹيكنالوجی اور جديد سائنسی نظريات، قرآن ميتھڈولوجی، علمی مراكز كے قرآنی مراكز كے ساتھ تعلقات و روابط وہ اہم موضوعات ہیںجن پر مقالات منتخب كیے گئے۔
ياد رہے كہ یہ عالمی كانفرنس اسلامی تحقيقاتی ادارے سی كيو آر كے زير اہتمام ہر سال ملائيشيا میں منعقد كی جاتی ہے اور اس میں دنيا بھر كے اسلامی دانشوروں كے مقالات پيش كیے جاتے ہیں۔
730325