بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بوسنيا ہرزگوينيا كے وزير داخلہ نے ملك میں متعدد مساجد كو نذر آتش كیے جانے كی افسوس ناك خبر دينے ہوئے كہا كہ اس افسوس ناك واقعے میں كوئی سياسی تنظيم ملوث نہیں ہے۔
كويت كی خبررساں ايجنسی KUNA كی رپورٹ كے مطابق وزير داخلہ نے اعتراف كيا كہ ابھی تك اس افسوس ناك واقعے میں ملوث افراد كے بارے میں كوئی معلومات نہیں مل سكی ہیں اور نہ ہی كا كوئی ہدف سامنے آيا ہے۔
وزير داخلہ نے عوام سے اپيل كی كہ تحقيقات مكمل ہونے تك ہوشياری كا مظاہرہ كریں اور فرقہ وارانہ رواداری كا مظاہرہ كرتے ہوئے ہر قسم كی مذہبی منافرت سے پرہيز كریں۔
ياد رہے كہ نامعلوم افراد كے ہاتھوں جلائی جانے والی مساجد میں بوسنيا كے دارالحكومت سرائيوو كی قديمی مسجد بھی شامل ہے۔
731004