پيرس میں اسلامی تفكر اور تاريخ كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

پيرس میں اسلامی تفكر اور تاريخ كے عنوان سے نشست كا انعقاد

14:19 - January 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2073267
بين الاقوامی گروپ: سياست میں فلسفہ كے كردار كا جائزہ لينے اور اسلامی تفكر اور تاريخ كے بارے میں تبادلہ خيال كرنے كے لیے پيرس میں آج ايك نشست كا انعقاد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تفكر، تاريخ اور سياست میں فلاسفہ كا كردار كے عنوان سے آج ايك نشست پيرس كے اعلی تعليمی ادارے ای پی ايچ ای میں منعقد ہوگی۔ القدس يونيورسٹی فلسطين كے وائس چانسلر سری نسيبہ اس نشست سے خطاب كریں گے اور اسلامی تفكر و تاريخ كے علاوہ مسلمان فلاسفہ كے سياسی كردار اور خدمات كا جائزہ لیں گے۔
Saphirnews ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق القدس يونيورسٹی فلسطين كے وائس چانسلر سری نسيبہ اسلامی فلسفے اور اسلامی معيشت كے بارے میں آكسفورڈ يونيورسٹی ہارورڈ يونيورسٹی سے تعليم يافتہ ہے۔
ياد رہے كہ چند روز بعد اسی ادارے میں فلسطينيوں كے قومی و مذہبی تشخص كے بارے میں ايك نشست كا انعقاد كياجائے گا۔
738960

نظرات بینندگان
captcha