بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق رسول اكرم (ص) كی رحلت اور سبط رسول اكرم امام حسن مجتبی (ع) كی شہادت كی مناسبت سے شيعہ اثنا عشری سنٹر نيويارك میں مجلس عزا كا انعقاد كيا گيا ہے۔ مجلس عزا ساڑھے بجے شام شروع ہوكر تين گھنٹے تك جاری رہے گی۔
شيعہ اثنا شری سنتر نيويارك كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مجلس عزا كا آغاز سورہ ياسين كی تلاوت سے ہوگا اور اس كے بعد دعائے توسل اور زيارت رسول خدا (ص) پڑھی جائے گی مجلس عزا میں انگريزی اور اردو زبان میں مقررين خطاب كریں گے اور رسول اكرم (ص) اور امام حسن مجتبی (ع) كی سيرت پر روشنی ڈالیں گے۔
ياد رہے كہ دو فروری كو شيعہ اثنا عشری سنٹر نيويارك كے زير اہتمام امام رضا (ع) كی شہادت كی مناسبت سے بھی مجلس عزا كا اہتمام كيا گيا ہے۔
739390