قرآن اور دعا كے موضوع پر قم میں عالمی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

قرآن اور دعا كے موضوع پر قم میں عالمی كانفرنس كا انعقاد

14:04 - February 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2076149
قرآنی سرگرمياں گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام قرآن اور دعا كے موضوع پر عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے قرآن و حديث ڈيپارٹمنٹ كے چيئرمين حجۃ الاسلام و المسلمين حميد رضا كريمی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوسی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ یہ عالمی كانفرنس قرآن و حديث كے موضوع پر ہونے والی پانچ عالمی نشستوں كے نتائج كا جائزہ لينے كے لیے منعقد كی جارہی ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمين حمدی رضا كريمی نے بتايا كہ قرآن اور دعا كی ثقافت كو فروغ دينے كے لیے دنيا بھر كے ان اہم ممالك میں قرآن اور دعا كے موضوع پر عالمی نشستوں كا انعقاد كيا جارہا ہے اور اس سلسلہ كی پہلی نشست البانیہ میں منعقد ہوچكی ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمين حميد رضا كريمی نے مزيد كہا كہ ان نشستوں میں پيش ہونے والے مقالات كو جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زيراہتمام قم میں منعقد ہونے والی عالمی كانفرنس كے موقعہ پر كتابی صورت میں شائع كيا جائے گا۔
740439
نظرات بینندگان
captcha