اسلامی سنٹر لندن میں جشن عيد ميلاد النبی

IQNA

اسلامی سنٹر لندن میں جشن عيد ميلاد النبی

14:05 - February 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2076186
بين الاقوامی گروپ:رسول اكرم (ص) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے اسلامی سنٹر لندن میں جشن عيد ميلاد النبی كی تقريب منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سرور كائنات رسول اكرم حضرت محمد مصطفی (ص) اور آسمان امامت كے چھٹے آفتاب حضرت امام صادق (ع) كی ولادت باسعادت كے پرمسرت موقعہ پر اسلامی سنٹر لندن كی جانب سے ايك محفل جشن كا ہتمام كيا گيا ہے۔ محفل جشن مقامی وقت كے مطابق ساڑھے تين بجے شروع ہوگی۔
اسلامی سنٹر كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق محفل جشن سے علمائے كرام خطاب كریں گے جس میں سيرت رسول اكرم(ص) اور امام جعفر صادق (ع) پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس محفل جشن میں شعرائے كرام بھی نذرانہ عقيدت پيش كریں گے۔
ياد رہے كہ ۲۳ فروری كو اسلامی انقلاب كی ۳۲ ویں سالگرہ كی مناسبت سے بھی ايك تقريب كا انعقاد كيا
جائے گا اور تقريب میں اسلامی انقلاب كے اثرات كے علاوہ امت مسلمہ كو درپيش چيلنجزكا جائزہ ليا جائے گا
742495
نظرات بینندگان
captcha