بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلح افواج كے چھٹے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں مختلف عربی اور اسلامی ممالك كی مسلح افواج كے نمائندے شريك ہونگے۔ قرآنی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ عبداللہ بن صالح آل الشيخ نے مسلح افواج كے مقابلوں كے بارے میں تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن مجيد كے مقابلوں كے دوران دنيائے اسلام كی ممتاز شخصيات اور علماء كی تقارير بھی ہونگی اور اس كے علاوہ شركاء كو مختلف مقامات كے وزٹ كے لیے لے جايا گائے گا۔
روزنامہ الجزيرہ كی رپورٹ كے مطابق عبداللہ بن صالح آل الشيخ نے نے كہا كہ اس مقابلوں میں شكركت كی بنيادی شرط حافظ قرآن كا فوجی ہونا ہے اور اسے فوج میں آئے ہوئے كم از كم دوسال كا عرصہ گزر چكا ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتايا كہ جو افراد گذشتہ مقابلوں میں شركت اور پوزيشن حاصل كرچكے ہیں وہ لوگ اگلے درجہ میں شركت كرسكتے ہیں۔
744040