ہالينڈ كے تعليمی نصاب میں سيرت النبی كا جائزہ لينے كے لیے مراكش میں كانفرنس

IQNA

ہالينڈ كے تعليمی نصاب میں سيرت النبی كا جائزہ لينے كے لیے مراكش میں كانفرنس

22:13 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078861
بين الاقوامی گروپ: محمد بن عبداللہ يونيورسٹی كے زير اہتمام ہالينڈ كے تعليمی نصاب میں سيرت النبی كا جائزہ لينے كےلیے مراكش كے شہر فاس میں ايك عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہالينڈ كے تعليمی نصاب میں سيرت النبی كا جائزہ لينے كے لیے محمد بن عبداللہ يونيورسٹی كی جانب سے ہونے والی عالمی كانفرنس در حقيقت ان كانفرنسوں اور سيميناروں كا سلسلہ ہے جو ۲۰۰۴ سے يونيورسٹی كی جانب سے شروع كيا گيا تھا اور اب تك اس بارے میں متعدد سيمينار اور كانفرنسز منعقد ہوچكی ہیں۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق یہ عالمی كانفرنس مراكش كے معروف شہر فاس میں منعقد ہوگی اور تين دن تك جاری رہے گی۔ سيرت النبی كے سلسلہ میں ولنديزی اسكالرز كی خدمات، ولنديزی اسكالرز كی روش، ولنديزی محقيقن كی سيرت النبی پر لكھی جانے والی كتب كا تجزیہ اور رسول اكرم(ص) كے بارے میں ولنديزی مولفين كے تصورات وہ اہم موضوعات ہیں جن كے بارے میں كانفرنس كے دروان گفتگو كی جائے گی۔
744588
نظرات بینندگان
captcha