خطرے كی گھنٹی! مسلمانوں كی آبادی میں تيزی سے اضافہ ہورہا ہے، امريكی سروے

IQNA

خطرے كی گھنٹی! مسلمانوں كی آبادی میں تيزی سے اضافہ ہورہا ہے، امريكی سروے

13:17 - February 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2080123
بين الاقوامی گروپ: امريكی تحقيقاتی ادارے «Pew Research Center» نے ايك سروے میں مسلمانوں كی بڑھتی آبادی كو نشانہ بنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كسی نہ كسی بہانے دنيا كے سامنے اسلام كو خطرہ بنانے كی كوششوں میں مصروف امريكہ اور امريكی میڈيا نے حال ہی میں ايك ايسی سروے رپورٹ شائع كی ہے جس میں دنيا بھر میں مسلمانوں كی بڑھتی ہوئی آبادی كو نشانہ بنايا گيا ہے۔ «Pew Research Center» كی سروے رپورٹ میں جو فيگارو ويب سائٹ پر آرٹيكل كی صورت میں شائع كی گئی ہے، دعوی كيا گيا ہے كہ مسلمانوں كی آبادی كی شرح میں ۲۰۳۰ء تك ۱۰ فيصد اضافہ ہوجائے گا۔
رپورٹ میں مسلمانوں كی آبادی كی شرح میں اضافے كی وجہ مسلمان خواتين كی جہالت قرار دی گئی ہے جس كی وجہ سے ہر خاتون اوسط پانچ بچوں كی ماں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی كہا گيا ہے كہ مسلمانوں كی اكثريت مشرق وسطی شمالی افريقہ اور جنوبی ايشيا میں سكونت پذير ہے اور اب تك ملائيشيا آبادی كے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ليكن اگلے چند سالوں میں ممكن ہے یہ اعزاز پاكستان كے پاس آجائے۔
744562
نظرات بینندگان
captcha