بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں آج سے شروع ہونے والے عالمی ہفتہ ھم آھنگی اديان كے موقعہ پر مختلف اديان سے تعلق ركھنے والی شخصيات وزير اعظم نجيب رزاق كے ساتھ ملاقات كریں گی اور اس كے بعد وزير اعظم اس سلسلہ میں منعقد ہونے والی ايك تقريب سے خطاب كریں گے۔
مختلف تہذيبوں اور اديان كے درميان ھم آھنگی كی فضا پيدا كرنے كےلیے عالمی سطح پر ہفتہ منائے جانے كی تجويز اقوام متحدہ كے اجلاس میں اردن كے بادشاہ عبداللہ دوم كی طرف سے پيش كی گئی تھی جسے اكثريت نے قبول كيا اور اس طرح طے پايا كہ فروری كے پہلے ہفتے كو اديان عالم كے درميان ہم آھنگی كے ہفتے كے طور پر منايا جائے اور ركن ممالك میں اس سلسلہ میں تقاريب كا انعقاد كيا جائے۔
746789