اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے انقلاب كی مناسبت سے ہفتہ ثقافت كا آغاز

IQNA

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے انقلاب كی مناسبت سے ہفتہ ثقافت كا آغاز

22:49 - February 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2081675
ادب و آرٹ گروپ: اسلامی انقلاب كی ۳۲ ویں سالگرہ كی مناسبت سے پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں ہفتہ ثقافت منايا جارہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے انقلاب كی ۳۲ ویں سالگرہ كی مناسبت سے دنيا بھر كے مختلف ممالك میں ثقافتی تقريبات منعقد ہورہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد میں بھی ہفتہ ثقافت منايا جارہا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی سالگرہ كی مناسبت سے پاكستان نيشنل كونسل آف آرٹس میں ايك نمائش لگائی گئی ہے جس میں خطاطی، نقاشی ، منبت كاری، خاتم كاری كے انتہائی خوبصوت مونے نمائش كے لیے پيش كیے گئے ہیں ۔ اس كے علاوہ اسلامی جمہوریہ ايران كے فلمیں بھی دكھائی جائیں گی اور تواشيخ كا مظاہرہ بھی كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ یہ ثقافتی ہفتہ چھے تك تك آرٹس كونسل میں جاری رہے گا اور ثقافتی و تہذيبی سرگرميوں میں دلچسپی لينے والے افراد نمائش ديكھنے كے لیے آرٹس كونسل اسلام آباد رجوع كرسكتے ہیں۔
747523
نظرات بینندگان
captcha